پی ٹی آئی حکومت اعصابی طور پر شکست کھا چکی ہے، سراج الحق

Spread the love

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اعصابی طور پر شکست کھا چکی ہے،بلے، شیر اور تیر کا دور ختم ہو گیا اب ترازو پر انصاف ہوگا۔ کے پی کے عوام تیار رہیں، جس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ہو گی وہیں دھرنا دیں گے۔ 19دسمبر کو صوبے کے عوام ترازو پر مہر لگا کر حکومتی مظالم کا بدلہ لیں گے، اتوارکا دن پی ٹی آئی کا صوبے میں الوداع کا دن ہوگا،حکمران کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں اضافہ کی وجہ سے بڑھتی ہیں،بتایا جائے کہ آٹا، چینی، گھی، گیس تو مقامی پیداوار ہیں، ان کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا اب انھوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا۔ قوم سانپوں کو مزید دودھ نہ پلائے یہ اژدھے بن کر عوام کو کھا جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں ہونے والے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں گیس اور بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے۔ ایک وفاقی وزیرکہہ رہا ملک میں گیس ختم ہوگئی، دوسرے فرماتے ہیں کہ عوام چینی کے کم دانے چائے میں ڈالیں۔ حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں سب کچھ ہیں، بس آپ جانے کی تیاری کرلیں، ان شا اللہ گیس بھی ہوگی، چینی بھی ہوگی اور ملک بھی ترقی کرے گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی اور اے این پی کو حکومت کا موقع ملا، مگر سب ناکام ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں