سٹی ٹریفک ساہیوال کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ساہیوال میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں)
سٹی ٹریفک ساہیوال کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس ساہیوال میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے اساتذہ اور طلباءکو آگاہی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔اچھا ڈرائیور وہ ہے جو روڈز پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے۔موٹر سائیکل سوار طلباء سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،ہیلمٹ روڈ حادثے کی صورت میں سر کی شدید چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔تیزرفتاری،زگزیگ اور ون ویلنگ کیحالت میں موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے لہذا اس سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں اس لئے اساتذہ اور والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ روڈ سیفٹی قوانین کی متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔انہوں نے طلباء کو سموگ کے بارے میں مفصل لیکچر دیا اور کہا کہ سموگ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والا ایک زہر آلود دھواں ہے جس سے مہک بیماریاں پھیلتی ہیں اور ہمارے پھیپھڑوں پر اسکے مضر اثرات اثرانداز ہوتےہیں لہذا اس سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں ۔لیکچر کے اختتام پر محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے طلباء اور اساتذہ میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس پروفیسر محمد طارق محمود اور دیگر اساتذہ نے بہترین آگاہی سیمینار کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں