چھبیس سے زائد بین االقوامی اور قومی ادارے دو روزہ بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے،ڈاکٹر احمد علی شاہد

Spread the love

اس دو روزہ بین الاقوامی ایونٹ کے بعد 24 دسمبر بروز جمعہ کو سی ای ایم بی ایلومنائی ڈنر ہوگا۔ڈائریکٹر سی ای ایم بی

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی میں “ایڈوانسز ان مالیکیولر بائیولوجی آف پالنٹس اینڈ ہیلتھ سائنسز” کے موضوع پر دو روزہ بین االقوامی سمپوزیم میں امریکہ،ترکی، مالئیشیا، قازقستان، ایران، جرمنی، چین، برازیل، نیپال اور پاکستان کے نامور سائنسدان شرکت کریں گے۔اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب جمعرات 23 دسمبر کو سی ای ایم بی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی.صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، وفاقی وزیر خوراک و غذائیت سید فخر امام اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر
ڈاکٹر نیاز احمد اختر تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس دو روزہ بین االقوامی ایونٹ کے بعد 24 دسمبر بروز جمعہ کو سی ای ایم بی ایلومنائی ڈنر ہوگا۔ اس تقریب میں 300 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں