مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیرآباد نے آج طلباء کے لیے ایک رنگا رنگ تقریب “سپورٹس گالا” کا اہتمام کیا۔ تمام طلباء نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں بیڈمنٹن، فٹ بال، باسکٹ بال، کبڈی، بوری ریس، ٹگ آف وار اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔ طلباء اور عملے کی تفریح کے لیے انتظامیہ نے حوصلہ افزائی اور ٹیموں کو خوش کرنے کے لیے پنجابی ثقافتی “ڈھول” میوزک سسٹم کا بھی اہتمام کیا۔
