سالویشن چرچ میں کرسمس کے حوالے سے حلقہ کی مسیحی برادری کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا اہتمام

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری آصف ندیم آرائیںۛ ۛ سالویشن چرچ میں کرسمس کے حوالے سے حلقہ کی مسیحی برادری کے اعزاز میں محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وویمن ونگ پنجاب کی سرپرستی میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام ہوا،
جس میں مسیحی بچوں نے رنگا رنگ کی ٹیبلوز پیش کر کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے کہا کہ
پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کو آئین کی رو سے برابری کے حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا
کردار اہم اور کسی محب وطن سے کم نہیں رہا۔پاکستان کے میدان سیاست سمیت زندگی کے ہرشعبے میں مسیحی برادری اپنے حصے کی خدمات بہترین انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔ ملک میں انتہا پسندی، پسماندگی،غربت اور ناخواندگی کو شکست دے کر قائد اعظم کے حقیقی پاکستان کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان انتہا پسندی نے پہنچایا،
تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم پی اے محمد نوید اسلم خان صاحب نے کہا کہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے بابا فرزند ہڑپہ محمد ارشد خان لودھی صاحب کی طرح اس بارے بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئیں،
چرچ انتظامیہ نے محترمہ کو جائے نماز کا تحفہ دیا جو مسیحی برادری کی امت مسلمہ و محترمہ سے بے لوث محبت کا ثبوت ہے، اس موقع پر مسیحی برادری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں