شہید بے نظیر بھٹو کی چودویں برسی پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں,صفدر خان باغی

Spread the love

شہید بے نظیر بھٹو تعلیم یافتہ ایک بہادر دلیر نڈر بے باک خاتون لیڈر تھیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے اپنے سیاسی سفر میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تعیلم یافتہ ایک بہادر دلیر نڈر بے باک خاتون لیڈر تھیں۔مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور انکی جمہوریت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 راولپنڈی کے لیاقت باغ کا المناک واقع میں گھات لگائے سفاک قاتلوں نے دختر مشرق پر گولیاں چلا کر ظلم و بربریت کی انتہا کی۔اس آفسوناک واقہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے لاکھوں چاہنے والوں سے ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئیں۔مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی چودویں برسی پر انکے ایثال ثواب بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا و فاتح خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں