برمنگھم، پچیس دسمبر یوم ولادت قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر منقعدہ تقریب سے پیر سید منور حسین جماعتی خطاب کر رہے ہیں۔
جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماۓ کرام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
برمنگھم(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش پاکستانی فورم کے زیراہتمام برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں 25 دسمبر کے حوالے سے قائداعظم ڈے کا پروگرام بڑے خوش و خروش کے ساتھ Ladbrook Hotel میں منایا گیا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور کمیونٹیکی اھم شخصیات نے شرکت کی تلاوت برمنگھم کے ننھےقاری جناب دھیا افضل نے کی۔نعت رسول جناب قاری تنویر اقبال صاحب نے پڑھی پروگرام کو خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا مقررین میں جناب ڈاکٹر صبور جاوید، محترمہ آسیہ حسین، فاروق خان، سرفراز مدنی، سردار سرفراز ، محترمہ انیلا اسد، اعظم خان کے علاوہ پاکستان آرمی سکول پشاور کے طالب علم ولید خان جو دہشت گردی میں زندہ رہے اور قائداعظم ٹرسٹ کے بانی جناب راجہ اشتیاق صاحب نے شرکت کی اور عوام کو خوبصورت انداز میں بانی پاکستان کا پیغام دیا مہمان خصوصی جناب پیر سید منور حسین جماعتی نے قائداعظم اور اپنے دادا پیر سیدجماعت علی شاہ صاحب کے درمیان کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔تمام مقررین نے بہت احسن طریقے سے قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔عوام نے کثیر تعداد میں فرماہی سٹیج کے فرائض جناب اعجاز صدیقی نے انجام دئیے ۔پروگرام کے اختتام پر کھانا تقسیم کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔
