مخلص ورکرز کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں مگر پی ٹی ائی رہنمایان پارٹی کے ساتھ مخلص اور وفادار ورکرز کو ضائع کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی رہنمایان پاکستان تحریک انصاف کی نظر میں پرانےورکروں کی کوئی اہمیت نہیں نئے چہروں کو اہمیت دی جا رہی ہے آئندہ تنظیم سازی میں پی ٹی آئی رہنمایان اپنےپرانےورکرز کو آگے لانے کے لئے اپنا جزوی طور پر کردار ادا کریں مخلص ورکرز کسی بھی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں مگر پی ٹی آئی رہنمایان پارٹی کے ساتھ مخلص اور وفادار ورکرز کو ضائع کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا جاوید اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مخلص ورکرز پارٹی کے لیے بیس سال سے اپنا جون پسینہ بہا کر ذاتی جیب سے اخراجات کرکے الیکشن لڑے پارٹی کو عوام کے دلوں میں زندہ رکھااور پارٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں رہے عوام کے درمیان رہ کر آج تک خدمت کررہے ہیں لیکن صوبائی رہنماؤں نے ان کی پارٹی کے لئے دی گئی تمام قربانیوں کو پش پست ڈال کر ان کو بھلا دیا پرانے ورکر پارٹی کے مراحل وعزت ووقار کو بلند رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے.یہ لوگ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو فرنٹ لائن پے لانے کی کوشش کی جانی چاہیے جبکہ نئے لوگوں کو آگے لایا جارہا جو کی پرانے ورکروں کے ساتھ زیادتی اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنےکے مترادف ہےجو کسی صورت برداشت نہیں جائے گااور آئندہ تنظیم سازی میں پرانے ورکروں کو آگے لایا جائے تاکہ پارٹی کا مورال بلند ہو۔
