میاں نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اگر وہ آئے تو سیدھا جیل جائیں گے ،راجہ یاور کمال

Spread the love

دینہ (نمایندہ خصوصی) و زیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے تحریک انصاف پانچ سال پورے کرے گی میاں نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے اگر وہ آئے تو سیدھا جیل جائیں گے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے پاکستان پر قر ضے کا بو جھ بہت زیا دہ ہے اور سب سے زیادہ قرضے کی اقساط اس دور میں ادا کی گئیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کو ئی حل نہیں تھا اگر ہم گرے لسٹ میں نہ ہو تے تو آئی ایم ایف ہمیں کبھی قرضہ نہ دیتا اور پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا سابقہ ادوار میں تمام ادارے گر وی رکھ کر قرض لیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے مِنی بجٹ مجبو ری ہے اگر پبلک کو راضی رکھا تو ملک کا بیڑا غرق ہو جائے گا، و زیر اعظم آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہیں ہیں مشکل وقت ضرور ہے مگر انشا ء اللہ بہت جلد اچھا دور شروع ہو نے والا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے و پارلیما نی سیکر ٹری راجہ یاور کمال نے دینہ پریس کلب کے وفد امجد محمود سیٹھی، سید تو قیر آصف شاہ، رضوان سیٹھی و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ و زیر اعظم کے خلاف اپو زیشن کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈے اپنی موت آپ مر جائیں گے ملک کے و زیر اعظم عمران خان ہیں اور وہی پانچ سال پو رے کریں گے میاں نواز شریف جیل کے ڈر سے کبھی پاکستان نہیں آئیں گے و زیر اعظم نے اپنے وعدے کے مطابق بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں دینہ منگلا روڈ پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی کو ششوں سے 14کروڑ کی لاگت سے ر و ڈ کا کام جلد شروع ہو نے والا ہے اور عوام کے لئے پارک کا مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہو گیا ہے 8کنال آراضی پر جلد کام شروع ہو گا ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے پو رے کر رہے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ ہو تے ہیں میرے ساتھ تعاون کریں انشاء اللہ مل کر شہر کے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں