ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تحصیل چیچہ وطنی کے لئے سڑک کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دیدی

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں: ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے تحصیل چیچہ وطنی کے لئے سڑک کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 16کروڑ 17لاکھ روپے کی لاگت سے کسووال سے چک نمبر 8/14 ایل براستہ 13/14 ایل،13/14 ایل خورد 17/14 ایل 17 موڑ تک شارٹ راستہ جو 90 موڑ موضع کماند کو جاتی ہے دس کلو میٹر طویل کارپٹ روڈ تعمیر کی جائے گی -اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزادر نے منصوبے کی تفصیلات بتائیں -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ایس ای ہائی وے سہیل اکرم ،ایکسین ہائی وے سید منصور حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمران خان نے بھی شرکت کی -کمشنر علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو 12ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تا کہ اس کا فائدہ جلد عوام تک پہنچ سکے – ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد نے بتایا کہ منصوبے کے تحت جی ٹی روڈ کسووال سے چک نمبر 17/14L اقبال نگر بورےوالا روڈ 17/14 ایل موڑ تک 10فٹ چوڑی کارپٹ روڈ تعمیر کی جائے گی جو چک نمبر 8/14 ایل،13/14 ایل،13/14 ایل خورد 17/14 ایل سے گزرے گی جہاں موجودہ سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں