ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال نےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ دھند/بارش اوردیگر خطرناک،خراب موسمی حالات میں ڈرائیور حضرات دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیرپرعملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ ایسےحالات میں حادثات کےخطرات زیادہ بڑھ جاتےہیں۔لہذا ڈرائیور حضرات کو چاہیئے کہ وہ بارش/دھند میں دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کااستعمال یقینی بنائیں،ایسےحالات میں بعض اوقات حدنگاہ کم سےکم ہو جاتی ہے،تیز رفتاری سےاجتناب کریں،بارش کےدوران روڈز پر گاڑی اچانک بریک کرنے سے گریز کریں پھسلنےکیصورت میں آپ کسی حادثےکاشکارہوسکتے ہیں۔لہذا گاڑی کی سپیڈ کم سےکم رکھیں اورگاڑی اوورلوڈہرگز نہ کریں یہ حادثات کا سبب بنتا ہے۔بارش/دھندکےدوران محفوظ ڈرائیونگ کیلئے گاڑی چلاتے وقت سکرین وائپرز ورکنگ حالت میں رکھیں،ڈبل اشارے کا استعمال لازمی کریں اور جب تک موسم صاف نہ ہوجائے اس وقت تک گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس کو ہمیشہ روشن رکھیں۔سب اہم بات یہ ہےکہ بارش اوردھند کے دوران زیادہ سفر کرنےاورگاڑی چلانے سےاجتناب کریں
