جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ) جہلم ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تمام دکانداروں اور شوگرز ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں، اگر کوئی دکاندار گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت مارکیٹس میں گزاریں اور چینی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں۔
