عائشہ ارشد خان لودھی نے پیر سید آغا عاکف معراج گیلانی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں: محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیخو شریف پیر سید آغا عاکف معراج گیلانی صاحب کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیر صاحب کا لودھی صاحب کے ساتھ تقریباً نصف صدی کا تعلق تھا جو وہ بخوبی نبھاتے رہے ان کی وفات کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا محترمہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ان کے لئےایک شفیق اور مہربان کی حیثت رکھتے تھے جن سے اب وہ محروم ہو گئی ہیں لودھی صاحب کی وفات کے بعد ہمیشہ انہوں نے بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا اور خصوصی شفقت فرمائی۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں