اینکر نائلہ شاہ زمان میر کو سماجی خدمات پر گولڈ میڈل اور شیلڈ سے نوازہ گیا

Spread the love

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی معروف اینکر نائلہ شاہ زمان میر شلیڈ دے رہے ہے

میں یہ کامیابی اپنے ابو کو ڈیڈی کیٹ کرتی ہوں جنکی سپورٹ سے ممکن ہوا۔میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل کلچر ڈوپلمنٹ فورم پاکستان اور راولپنڈی أرٹس کونسل کے زیر اہتمام فخرے پاکستان ایوارڈ شو کا انعقاد9 جنوری 2022 کو راولپنڈی أرٹس کونسل میں ہوا جس میں مہمان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی صاحب تھے۔دیگر مہمانوں میں مہر اسلام أباد پیر عادل گیلانی،ریاض احمد مہر،راجہ عمران اشرف،پورے ملک کے ٹی وی و اسٹیج کے مشہور فنکاروں کیساتھ سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات شامل تھیں۔فخرے پاکستان ایواڈز شو میں گولڈ میڈلز، سرٹیفیکیٹس،اور شیلڈز کیلۓ ملک بھر ،گلگت بلتستان و أزاد کشمیر سے مختلف شخصیات کو مدعو کیا گیا۔دختر کشمیر نائلہ شاہ زمان میر سینئر اینکر پرسن و أرٹسٹ پی ٹی وی أزاد کشمیر و کے ٹو ٹی وی۔سیاسی و سماجی شخصیت کو گولڈ میڈل اور شیلڈ مہمان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی اور ڈاہیریکٹر أرٹس کونسل شاھینہ کوثر صاحبہ نے دی۔۔کشمیر کی ثقافت و تحریک أزادی کشمیر کیلۓ اس سے پہلے بھی محترمہ کو أزاد کشمیر اور بین الاقومی سطح پر سرٹیفیکیٹس و میڈلز سے نوازا گیا ہے۔۔نائلہ شاہ زمان میر نے منتظمین پروگرام، راولپنڈی ارٹس کونسل NCDFP کا شکریہ ادا کرتے ہوے اپنا یہ اعزاز مقبوضہ کشمیر و أزاد کشمیر کے تمام کشمیریوں کے نام کیا ہے۔اور کہا کے میرے مرحوم والد کی سپورٹ نے کشمیر کو ایسی بیٹی دی جسے کشمیر کے نام سے قومی و بین الاقومی سطح پر جانا اور خدمات کو سہراہا جاتا ہے۔انہوں نے اساتذہ اشتیاق احمد أتش،شہزاد لولابی۔۔اقبال حسین بھٹی جی ایم پی ٹی وی اے جے کے،احسان الحق راجہ،اور کے ٹو ٹی وی قہوان حامد راجہ صاحب پروڈوسیر شبیر سواتی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکا اس کامیابی میں اہم رول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں