ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں)ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے ساہیوال میں بھی دیوار احساس قائم کردی گئی گورنمنٹ اے پی ایس سکول کے ساتھ دیوار احساس کے قیام میں مخیر حضرات کا تعاون حاصل کیا گیا ہے-کمشنر علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کل بروز جمعرات دیوار احساس کا باقاعدہ افتتاح کرینگے-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اے ڈی سی آر عاصم سلیم کے ہمراہ دیوار احساس کا دورہ کیا-ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر عکاشہ رسول نے ڈی سی کو بریفنگ دی-ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود مستحق افراد اور مخیر حضرات سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے اقدام بارے آگاہ کیا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیوار احساس بازار میں سردی سے بچائو کے لئے غریب افراد کو گرم ملبوسات مفت فراہم کیئے جائینگے مخیر حضرات گرم ملبوسات دیوار احساس پر دے کر کار خیر میں حصہ ڈال سکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ دیوار احساس سے مستحق افراد آج سے ہی مفت ملبوسات حاصل کرسکتے ہیں
