ہڑپہ گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول سے ملحقہ سرکاری جگہ سکول کو دی جاۓ

Spread the love

ہڑپہ۔گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول سے ملحقہ سرکاری جگہ پر مارکیٹ بنانے کی بجائے سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے وہاں پر بچوں کے کمرے بنائے جائیں عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ

بیسیوں کنال سرکاری خالی جگہ ہونے کے باوجودہز اروں افرادکی آبادی کے لئے دوکنال رقبہ پرایک پرئمری سکول جس میں تقریبا تین سو بچوں کے لئے صرف چار کمرے موسم کے خراب ہونے پراساتذہ ایک کمرے میں دو ،دو کلاسیں بٹھانے پر مجبور ۔

ہڑپہ۔(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں سے)تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن سے جناح ٹاءون کا سفر طے کرنے یہاں باسی اپنے بچوں کی تعلیم کے پریشان حال کئی دہائیاں پہلے جب یہاں کی آبادی صرف چند سو افراد پر مشتمل تھی تب ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے تقریبادوکنال رقبہ پرایک پرائمری سکول بنایا گیا جواب آبادی بڑھ کرسیکڑوں سے ہزاروں فراد میں بدل چکی ہے تاہم اتنی بڑی آبادی کے بچوں کی تعلیم کے لئے وہ ہی پرانا چار کمروں پر مشتمل پرائمری سکول تعلیم کی بہتر سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو دور دراز کے علاقوں میں تعلیم دلوانے اور بیسیوں کنال سرکاری خالی جگہ ہونے کے باوجودہز اروں افرادکی آبادی کے لئے دوکنال رقبہ پرایک پرئمری سکول جس میں تقریبا تین سو بچوں کے لئے صرف چار کمرے موسم کے خراب ہونے پراساتذہ ایک ہی کمرے میں دو ،دو کلاسیں بٹھانے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائے پرائمری سکول سے ملحقہ سرکاری جگہ پر مارکیٹ بنانے کی بجائے سکول کو اپ گریڈ کیا جائےاور وہاں پر بچوں کے بیٹھنے کے لئے کلاس روم بنائے جائیں تاکہ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے آنے والے بچے موسم کی سختی سے محفوظ رہ کر اپنی تعلیم حاصل کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں