ملکہ کوہسار سیاحوں کیلئے پاکستان کا بہترین سیاحتی مقام ہے،نیلوفر

Spread the love

حکومت وقت مری میں ذمہ دار عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔معروف صحافی

مری(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف صحافی نیلوفر نے کہا کہ ملکہ کوہسار سیاحوں کے لیے پاکستان کا بہترین سیاحتی مقام ہے جہاں مختلف علاقوں سے ہر سال لوگ برف اور دلکش مناظر دیکھنے أتے ہیں۔اور اس سال مری میں جو سانحہ ہوا وہ صرف انتظامیہ اور حکومتی کی غفلت کا نتیجہ نہیں ہے کیونکہ حکومت نے 31 دسمبر کو مری کے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیۓ تھے خکومت کی غلطی صرف یہ ہے کہ مری میں پارکنگ کی جگہ اگر کم ہے تو لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں کے داخلے کو کنٹینر لگا کر روکنا چاہیے تھا اور اسکے علاوہ عوام کو موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مری کا رخ کرنے سے گریذ کرنا چاہیۓ تھا اور اسی غفلت کے نتیجہ میں کافی ذندگیاں اس برف کی وادی میں موت کی نیند سو گیئں۔اگر چند ہذار گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ تھی تو لاکھوں کی تعداد میں گاڑیوں کا مری میں داخلہ نہیں ہونا چاہیۓ تھا یہاں اس بات کو میں مانتی ہوں جسکی وجہ سے کافی جانی نقصان ہوا۔مری میں انتظامیہ اپنا عملہ ہر تین سال بعد تبدیل کرتا ہے معروف صحافی نیلوفر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ذمہ دار عملہ تعینات کریں
مختلف ذدائع سے پتا چلا ہے کہ عوام کا اعتماد مری کے شہر اور یہاں کے لوگوں سے اٹھ گیا ہے کہ اس مشکل وقت میں مری کے لوگوں نے تعاون نہیں کیا مگر یہ بات دراصل حقیقت کے برعکس ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ مری کے ہوٹل مالکان نے دیگر شہروں سے أنے والے سیاحوں سے ایک دن کا پچاس ہذار بل وصول کیا اور بھی مختلف اشیاء فروشوں نے بہت نامناسب قیمتیں وصول کیں لہذا وہ لوگ یہاں مری کے مقامی نہیں ہیں وہ دوسرے شہروں سے أکر مری میں مختلف کاروبار چلا رہے ہیں وہ مری کے مقامی لوگ نہیں ہیں مری کے مقامی ہوٹلز کے مالکان بہت کم ہیں اور انہوں نےکھانا اور رہائش ری بنا کسی قسم کی رقم کی وصولی کے انسانیت کا مظاہرہ کیا اور باقی مری کے لوگ بھی خدمت میں پیش پیش رہے
اگر دوسرے سیاحتی مقام کے لوگ مہمان نواز ہیں تو مری کے لوگ بھی بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے نظر أتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مری میں اس سانحہ میں جتنی بھی اموات ہوئیں انکے لیے دل نہایت سوگوار ہے خدا انکے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبرو تحمل عطا کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں