ایڈمنسٹریٹر واجد علی شاہ نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کو شہر کی سڑکوں کی کشادگی کا ٹاسک دے دیا

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر واجد علی شاہ نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کو شہر کی سڑکوں کی کشادگی کا ٹاسک دے دیا۔احکامات ملتے ہی میونسپل کارپورریشن نے شہر میں گرینڈ آپریشن لانچ کردیا۔ انسداد تجاوزات اسکواڈز نے ہائی سٹریٹ روڈ،دیپالپور بازار جی ٹی روڑ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں اورآمدورفت میں رکاوٹ کا سبب بننے والی عارضی اور پختہ رکاوٹوں کا صفایا کر دیا۔ ایڈمنسٹریٹر نے پورے شہر کو کلئیرکرانے تک کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات شہر کے حسن کو گہنانے کے ساتھ آمدورفت میں رکاوٹ کا بھی باعث ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کو صفائی پلان بھی از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ شہری میونسپل سروسز کے حوالے سے جلد واضح تبدیلی دیکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں