ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال کی ہدایت پر تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ اڈاجات پر ٹریفک آگاہی کاسلسلہ جاری

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی ہدایت پر تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ اڈاجات پر ٹریفک آگاہی کاسلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی یونٹ نےسرکل چیچہ وطنی میں مختلف تعلیمی اداروں اور ٹرانسپورٹ اڈاجات پر آگاہی لیکچرکا انعقاد کیا۔ایجوکیشن ٹیم نےگورنمنٹ ایم۔سی ماڈل ہائی سکول اورگورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ چیچہ وطنی میں طلباء ،اساتذہ اورسٹاف کو روڈ سیفٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اور آگاہی پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈاجنرل بس اسٹینڈ پرمالکان اورڈرائیورزحضرات کوٹریفک قوانین ،موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر دھند میں دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس لائٹس کااستعمال،تیز رفتاری،گاڑی اوورلوڈکرنے سے اجتناب کرنے کی تلقین کی اور اس پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں