ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی کی اغوا ہونے والی6 سالہ بچی ادیبہ مبارک کے گھر آمد

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی چوہدری آصف ندیم آرائیں: ڈی پی او ساہوال صادق صادق حسین کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں اغوا ہونے والی6 سالہ بچی ادیبہ مبارک کے گھر آمد۔
انھوں نے معصوم بچی کے والدین کو تسلی دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں معصوم بچی کی بازیابی کےلئے دن رات کوشاں ہیں
اس تناظر میں تحقیق کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور پیشہ وارانہ مہارت جدید سائنسی طریقہ ہائے تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے مختلف زاویوں سے انتہائی باریک بینی کے ساتھ تفتیش کا عمل روز اوّل کی طرح نہایت سرگرمی سے جاری جبکہ معصوم بچی کے ورثاء اور
اہل دیہہ نے پولیس کی مخلصانہ و ہمددردانہ کاوشوں سے پوری طرح مطمئن اور دل کی گہرائیوں سے معترف نظر بھی آئے۔
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ادیبہ مبارک بھی ہماری بیٹی ہے اس کو ہر حال میں تلاش کرکے دم لونگا اور اس کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے
اس موقع پرایس ایچ او تھانہ صدر جہانزیب وٹو اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں