ہڑپہ پبلک ہیلتھ کی 24مرلے جگہ کا تنازعہ سیاسی ڈرامہ یاکچھ اور ہڑپہ میں سیوریج بچھانے کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا

Spread the love

ہڑپہ۔پبلک ہیلتھ کی 24مرلے جگہ کا تنازعہ سیاسی ڈرامہ یاکچھ اور ہڑپہ میں سیوریج بچھانے کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا ابلتے گٹر شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے اعلیٰ حکام سے رحم کی اپیل ۔

کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بننے والا نیا ماڈل روڈکاگٹروں کے بہتے گندھے پانی میں بہنے کے خدشات منڈلانے لگے اس گمبیر صورتحال پر انتظامیہ کی خاموشی قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مترادف ہے عوامی وسماجی حلقے ۔

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں سے); پبلک ہیلتھ کی 24مرلے جگہ کا تنازعہ سیاسی ڈرامہ یاکچھ اور ہڑپہ میں سیوریج بچھانے کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا ابلتے گٹر شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے اعلیٰ حکام سے رحم کی اپیل:تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ ساہیوال اور ہڑپہ کے موقع پر ٹاءون کمیٹی ہڑپہ کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا با خبر ذراءع کے مطابق واٹر سپلائی کا منصوبہ روک دیا گیا جبکہ سیوریج سسٹم جو ہڑپہ اسٹیشن کا بہت پرانا اور سلگتا ہوا مسئلہ ہے یادرہے1988/89میں یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے چوہدری اشرف نے سیوریج کی لائنیں ڈالوئیں تھیں اس وقت ہڑپہ کی آبادی چند سو افراد پر مشتمل تھی جبکہ آج ہڑپہ اسٹیشن کی آبادی بائیس ہزار کے قریب ہے لیکن سیوریج سسٹم وہ ہی 1988/89والا اور وہ بھی اب بلکل ناکارہ ہوچکا ہے عوامی وسماجی حلقوں کے پرزور مطالبہ پر گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گرانٹ کا اعلان کردیا جو تاحال اعلان کی حد تک ہی محدود ہے دوسری جانب تباہ شدہ سیوریج کے گٹرں نے جگہ جگہ سے ابلنا شروع کررکھا ہے جس سے ناصرف لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہورہی ہیں بلکہ کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بننے والا نیا ماڈل روڈکاگٹروں کے بہتے گندھے پانی میں بہنے کے خدشات بھی منڈلانے لگے ہیں اس گمبیر صورتحال پر انتظامیہ کی خاموشی قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مترادف ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ اس منصوبہ کی گرانٹ بھی واپس چلی جائے فوری طور پر سیوریج بچھانے کا کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو گندھے پانی سے اٹھنے والے تعفن بدبو اور راہ گیروں کو گزرنے میں مشکلات سے چھٹکارے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بننے والے نئے ماڈل روڈ کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں