دبئی ایکسپو‘ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے 8 بلین ڈالرز کے 44 مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Spread the love

سفید پکول اور سفید شال صوبے کی ثقافت قرار، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیر اعظم کے وژن ، وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبہ جلد ترقی کریگا۔وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا دبئی ایکسپو کی تقریب سے خطاب

دبئی(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں دوبئی ایکسپو کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے صوبے کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکتا ہے، سفید پکول اور سفید چادر کو خیبر پختونخوا کی ثقافت قرار دیدیا گیا، جسے ہر سال صوبے کی ثقافت کے طور پر پیش کیاجائیگا، دبئی میں خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں 8بیلین ڈالرز کے 44مفاہمتی یاداشت پر دستخط بڑی کامیابی ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و ثقافت، انسانی حقوق و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے دبئی میں جاری خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے بہترین انداز میں سیاحت اور دیگر شعبوں کی رونمائی کی جس کے بدولت 8 بلین ڈالرز کے 44 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جو بڑی کامیابی ہے۔مفاہمتی یادداشتوں کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کی بدولت سرمایہ کاروں کو صوبے میں لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انرجی،معدنیات اور سیاحت کے وافر مواقع موجو د ہیں لہذا دنیا بھر کے سیاح صوبہ خیبر پختونخوا کا رخ کر یں جبکہ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسائل حل ہونے کی طرف جارہے ہیں جس سے وسطی اشیاء کے دروازے کھلنے والے ہیں ایسے میں سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وسطی ایشیاء کی مارکیٹوں کو کیپچر کریں، وزیر محنت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ جلد ترقی کریگا، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت خیبر پختونخوا نہ صرف معاشی اور کاروباری لحاظ سے ترقی کریگا بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے وزیر اعظم کے ویژن کو تقویت ملی ہے۔ جبکہ سفید پکول اور سفید شال کو خیبر پختونخوا کی ثقافت قرار دیکر انہیں ہر سال ثقافت کے طور پرپیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کانفرنس کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں