پریس کلب جلالپورجٹاں کا اجلاس زیر صدارت پرنس شاہد بھٹہ انعقاد پزیر

Spread the love

پریس کلب جلالپورجٹاں کا اجلاس زیر صدارت پرنس شاہد بھٹہ انعقاد پزیر ہوا جس کا باقاعدہ آغاز قاری ابوبکر غزلی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جب کہ تمام ممبران نے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بھیجا جنرل سیکریٹری ظہور احمد مرزا نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی تمام ممبران نے توثیق کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرنس شاہد بھٹہ نے پریس کلب کی کابینہ مکمل کرتے ہوئے دیگر عہدیدران کا بھی اعلان کیا سینئر نائب صدر عبدالرزاق شاکر نائب صدور مرزا طارق محمود سید وسیم شاہ ارشد جمیل سیفی کو اور میڈم زکرہ ریاض کو بنایا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری قاری ابوبکر غزالی سیکرٹری اطلاعات شاہد رفیق ۔چیئرمین مجلس عاملہ مرزا تصدق حسین ممبران مجلس عاملہ وقاص ہمایوں ارشد جمیل سیفی حکیم رضوان الرحمان چوہدری شہروز عالم کو مقرر کردیا گیا جب کے محمد رمضان دانش کو پریس کلب کی رابطہ کمیٹی کا سربراہ ڈاکٹر ارشاد مرزا ظہور احمد مرزا مرزا تصدق حسین اور مرزا طارق محمود کو ممبران رابطہ کمیٹی مقرر کیا گیا ہے . پریس کلب کی ٹور کمیٹی کے لیے ڈاکٹر ملک طارق سلیم سید وسیم شاہ مرزا طارق کو مقرر کیا گیا صدر پریس کلب جلالپورجٹان نے تمام عہدے داران کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران پریس کلب کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جنرل سیکرٹری مرزا ظہور احمد نے پریس کلب کی تقریب حلف برداری کے لئے تمام ممبران سے راۓ لی جس میں فیصلہ کیا گیا انشاءاللہ رواں ماہ میں ہی تقریب حلف برداری کروائی جائے گی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں