مولانا عبدالحمید رحمتی کے قاتل فی الفور گرفتار کیے جائیں, حافظ عبدالحمید عامر

Spread the love

معتدل علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں انتشار کو جنم دے گی۔


جہلم(محمد زاہد خورشید) مولانا عبدالحمید رحمتی کے قاتل فی الفور گرفتار کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، مزید انہوں نے کہا کہ کتاب و سنت کی خالص ترویج کا فریضہ سر انجام دینے والے معتدل علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں انتشار کو جنم دے گی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائدین ملک میں قانون کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں اور ملک میں امن کی فضا چاہتے ہیں، اب ایسے امن پسند علمائے کرام اگر مسجدوں اور مدارس میں محفوظ نہیں رہیں گے تو ملکی سیکیورٹی پر کئی ایک سوالات کھڑے ہوں گے۔مزید انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری جماعت کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر مولانا عبدالحمیدرحمتی کے قاتل جلد کٹہرے میں نہ کھڑے کیے گئے تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں