راہنما ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت حاجی شیخ فیاض احمد وفات پا گئے

Spread the love

مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کے سینئر راہنما ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت حاجی شیخ فیاض احمد وفات پا گئے انہیں قلعہ دیدار سنگھ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا لندن (عارف چودھری )قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ(ن)کے سیاسی و سماجی سرگرم راہنما حاجی شیخ فیاض احمد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی وفات سے اہل علاقہ ایک نیک سیرت سماجی سیاسی شخصیت سے محروم ھو گیا ہے مقامی لیگی قیادت بہترین ہمددر،ملنسار اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئ ۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما وسابق کونسلر حاجی شیخ فیاض احمد(الشیخ سی این جی )والے جوکہ طویل علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے مرحوم کو قلعہ دیدار سنگھ کے مرکزی قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں لیگی قیادت سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،ایم پی ایز چوہدری بلال فاروق تارڑ،حاجی امان اللہ وڑائچ،سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ،الحاجی ریاض احمد پونیہ ،میر ابرار،سابق چئیرمینز خاور عباس اعوان،میر خالد محمود،رانا نصیر احمد خاں،شیخ محمد یعقوب بہلولیہ،میر سیلم محمود ،سجاد احمد ہنجرا،وزیر علی چوہدری،سٹی صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری عاطف گل ،سٹی صدر تحریک انصاف محمود الحسن ککے زئی،صدر راول برادری رانا آصف رحمن پندھیر،چوہدری جمشید وڑائچ ،انجم سہیل بٹ ،حماد ڈار،راشد محمود ورک ،حکیم آصف بٹ ،رانا جاوید اقبال(ایڈووکیٹ)،سیف اللہ وریا،چوہدری عابد مہر ،رانا تنویر، خرم ورک،خلیفہ محمد اصغر،عثمان چیمہ، عبدالحمید مغل،چوہدری صداقت چاند چہل ودیگر شخصیات اور ضلع بھر سے سیاسی ،سماجی ،مذہبی وکلاء،تاجر اورصحافی برادریوں کے علاوہ ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے انتقال پر سید توصیف شاہ پولیٹیکل سیکرٹری میاں حمزہ شہباز،لیگی سینئر رہنماؤں وایم این ایز خرم دستگیر خان،چوہدری محمود بشیر ورک،صدر چیمبر آف کامرس محمدشعیب بٹ ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چوہدری مستنصر حسین گوندل ،سابق ایم این اے شازیہ فرید،سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب پیر غلام فرید، سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ چوہدری عارف علی پندھیر ،چئیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عیتق یوسف ضیاء، سینئر صحافی سہیل انجم ملک سابق چئیرمین پریس کلب یوسف شاد،ذیشان میر ،چئیرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر محمود رحمانی ،چئیرمین تحصیل و سرکل پریس کلب چوہدری حسیب پندھیر ودیگر نے بھی تعزیت کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں