جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری علی محمد مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہری، سماجی،رفاعی، فلاحی، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت چوہدری علی محمد گزشتہ روز مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں اد اکی گئی، نماز جنازہ میں شہری کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا ء کروائی گئی۔
