جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 4 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %1.56رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 17 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے. محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 149,844 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2781 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک کل 2687 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 77 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 88,467 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1298 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 35 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.58 ہے۔ جہلم میں اب تک 74 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 868,397 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوے۔اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17?وٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔
