مصطفی کمال کی کال پرعوام پیپلزپارٹی کی سیاست کادھڑن تختہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے استحصالی قوتوں کیخلاف طبل جنگ بجادیا ،30جنوری کاہماری جماعت کے قائدین اورکارکنان کا وزیراعلیٰ ہاﺅس کراچی کی سمت احتجاجی مارچ آئینی تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔عوام کے حقوق غضب کرنیوالے عوامی احتساب کاسامناکرنے کیلئے تیار رہیں ۔ہمارے قائد اورپارٹی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے اپنے مخصوص دبنگ انداز میں پیپلزپارٹی کی قیادت کے چہروں پرسے جعلی جمہوریت کا رنگ اتاردیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ جیالی حکومت کے تابوت کو گوادر کے سمندر میںنابودکرنے کاوقت آپہنچا ہے ۔ شہرقائدؒ سمیت سندھ کے عوام اپنے ہردلعزیزقائدسیّد مصطفی کمال کی کال پرپیپلزپارٹی کی سیاست کادھڑن تختہ کرنے کیلئے شاہراہوں پرآنے کیلئے پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کاطرز سیاست مفاہمانہ نہیں منافقانہ ہے ،ہماری ریاست اورجمہوریت پراگندہ سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں ہماری جماعت کامنظم احتجاج اپنی مثال آپ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگرقائدمزاحمت سیّد مصطفی کمال کے فیصلے کی روشنی میں ہمارے کارکنان میدان میں اترے توقوم ڈی چوک والے دھرنے کوبھول جائے گی۔ پی ایس پی عنقریب شہرقائدؒ میں عوامی عدالت لگائے گی جہاںپی ٹی آئی اورپی پی پی والے اپنے ہرایک ظلم وستم کاجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی چوروں کومزید مہلت قومی معیشت کیلئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔اگرعوام نے سندھ کی نااہل سرکار کا فوری اوربھرپور محاسبہ نہ کیا تو بدانتظامی کے معاملے میں سندھ کی صورتحال دوسرے صوبوں سے زیادہ بدترہوجائے گی۔
