ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیے کے لئے فیلڈ وزٹ،جھال روڈ اوور ہیڈ برج،ساہیوال بائی پاس ،پولیس لائن روڈ ،ڈی سی روڈ کی تعمیر نو ،ہڑپہ میوزیم اور دوسرے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ ،تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر کے انہیں ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے ،لاہور بائی پاس پر شہر کا خوبصورت انٹری گیٹ تعمیر کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک-تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا جائزہ لیے کے لئے فیلڈ وزٹ کیا -انہوںنے جھال روڈ اوور ہیڈ برج،ساہیوال بائی پاس ،پولیس لائن روڈ ،ڈی سی روڈ کی تعمیر نو ،ہڑپہ میوزیم اور دوسرے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر کے انہیں ٹائم لائن میں مکمل کرنے ہدایت کی- انہوں نے کہا کہ لاہور بائی پاس پر شہر کا خوبصورت انٹری گیٹ تعمیر کیا جائے گاجس سے ساہیوال شہر کا امیج بلند ہو گا -انہوں نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے جھال اوور ہیڈ برج جلد مکمل کیا جائے -ڈپٹی کمشنر نے ہڑپہ میوزیم کا تفصیلی دورہ کیا اور میوزیم میں رکھے نوادرات میں گہری دلچسپی لی -انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اپنے تہذیبی ورثے اور ثقافت پر فخر ہے اورنئے میوزیم کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا -اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ایکسین بلڈنگ حافظ عبدالقادر اور کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نوازٹیپونے ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کو جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں