ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ احساس پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد میں گرم کپڑوں کی تقسیم

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں: ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ احساس پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد میں گرم کپڑوں کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ھے اور اب تک تین ہزار سے زائد افراد مین کمبل، جیکٹ، گرم کپڑے اور رضائیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میاں سرمد حسین نے غرباُ میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکور تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول اور میونسپل کارپوریشن آفیسر کاشف محمود بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریونیومستحق افراد کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد فہرستیں تیار کرتا ھے جنہیں احساس پروگرام کے تحت گرم کپڑے دئے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ سوشل وئلفیئر نے ٹرانس جینڈر افراد کی نشاندہی کی ھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے اس اہم پروگرام کو جاری رکھے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شکور نے احساس پروگرام کو وزیر اعظم عمران خان کا وژن قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایسی عوام دوست پالیسیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں