ہڑپہ شہر اور ہڑپہ اسٹیشن کا سیوریج نظام درہم برہم جگہ جگہ گٹروں کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا مین جی ٹی روڈ ہڑپہ اور مین بازارہڑپہ شہر سمیت دیگر گلی محلوں سے گزرنا محال اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔
پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کی; نا اہلی; یا;بے حسی; دفتریونین کونسل ہڑپہ شہرسے پل بارشن تک سڑک میں بنے جگہ جگہ گٹر بغیر ڈھکنوں کے گزرنے والوں کو دعوت عام دینے لگے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔
کھلے مین ہولز میں گر کر ایک شخص کے ہلاک ہونے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کے باوجود انتظامیہ کے کانوں جوں تک نہیں رینگی آئے روز حادثات کا ہونا معمول بن گیا گزشتہ دنو ں آرے والا چوک میں باپ بیٹی گر کر شدید زخمی ہوگئے; عوام سراپا احتجاج
ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں سے )،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کی; نا اہلی; یا ;بے حسی; دفتریونین کونسل ہڑپہ شہرسے پل بارشن تک سڑک میں بنے جگہ جگہ گٹر بغیر ڈھکنوں کے گزرنے والوں کو دعوت عام دینے لگے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سابقہ دور حکومت میں ہڑپہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج سسٹم بچھایا گیا اس سیوریج سسٹم میں ناقص میٹریل کا استعمال منصوبہ کی تکمیل کے چند ماہ بعد سیوریج کے گٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ٹھیکیدار پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے کرپٹ افسران سے سازباز ہوکر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ اور عوام کوگندھے پانی سے گزرنے کے عذاب میں مبتلا کرکے رفو چکر ہوگیا اس ساری تکلیف دہ اور گمبیر صورتحال سے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال اور دیگر اداروں نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے دوسری جانب ہڑپہ اسٹیشن پر کئی دہائیوں پہلے ڈالا ہو اسیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکا رہ ہو چکا ہے جس وجہ سے جگہ جگہ سے ابلتے گٹر مین جی ٹی روڈ گلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کچی آبادی روڈ 4/10Lپر کھڑا پانی عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ہڑپہ شہر اور ہڑپہ اسٹیشن پرناکاہ اور بند سیوریج نظام کو ٹھیک کیا جائے کھلے مین ہولز پر ڈھکن دیے جائیں اور ہڑپہ اسٹیشن پر منظور ہونے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ سے سیوریج کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ فرسودہ سیوریج سسٹم سے چھٹکارہ مل سکے
