جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ)جہلم پنڈدادنخان روڈ پر قائم پل کے زمین بوس ہونے کیوجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہر کی واحد سڑک ہے جو شہریوں کو موٹر وے تک رسائی کا ذریعہ ہے ساتھ ہی ساتھ تحصیل پنڈدادنخان اور اس سے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے کے لئے بھی یہ سڑک ہی ذریعہ ہے اسی سڑک کے زریعے کسان روزانہ کی بنیاد پر سبزیاں وغیرہ منڈی میں منتقل کرتے ہیں مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ محکمہ پنجاب ہائی وے کی غفلت کے باعث جہلم تا پنڈدادنخان سڑک کے دونوں اطراف زمینوں کے مالکان نے محکمے کے ذمہ داران سے ملی بھگت کرکے پختہ دیواریں تعمیر کرنی شروع کر رکھی ہیں جس کیوجہ سے پانی کے نکاسی بند ہو چکی ہے، اسی وجہ سے پلوں کی دیواریں زمین بوس ہونا شروع ہو چکی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے، شہرکی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
