شبقدر دو فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی ختم دونوں فریقین سے تین افراد قتل ہو چکے ہیں

Spread the love

ڈی پی او چارسدہ ایس ایس پی سہیل خالد کا مشن علاقہ میں امن قائم کرنا ہے۔ڈی ایس پی سبز علی خان کا راضی نامہ کی تقریب سے خطاب

شبقدر(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق شبقدردو فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی ختم،دونوں فریقین سے تین افراد قتل ہوچکے ہیں۔تمام رنجشیں بھول کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔ ڈی پی او چارسدہ ایس ایس پی سہیل خالد کا مشن علاقہ میں امن قائم کرنا ہے۔علاقہ کے مشران علاقہ سے دشمنیاں، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم ختم کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کریں۔ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان کا راضی نامہ کی تقریب سے خطاب گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق شبقدر کےعلاقہ دیہہ سروکلے میں دو فریقین ملک اسرائیل اور ملک معازاللہ وغیرہ کے مابین سالوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی جس میں اب تک دونوں فریقین سے تین افراد قتل ہوئے ہیں جبکہ مزید خون خرابہ ہونے کاخدشہ تھا۔اس خون ریز دشمنی کی خاتمے کے علاقہ مشران ملک نور ہاشم، ملک زاہد، ملک یاسین اور مفتی تسلیم الحق وغیرہ نے مقامی پولیس کی مدد سے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کی کوششیں شروع کی اور نہایت ہی کم عرصہ میں دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کردیا اور آج دونوں فریقین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر گذشتہ تمام تر رنجشیں ہمیشہ کے لئے ختم کردیئے۔ راضی نامہ کی تقریب میں مختلف علاقوں کے مشران اور عوام نے شرکت کی۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی شبقدر سبزعلی خان نے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا مشن علاقہ سے ہر قسم عداوتوں کو ختم کرنا ہے جس سے ہمارے علاقہ میں امن قائم ہوگا اور علاقہ کے مشران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ علاقہ سے ہر قسم دشمنیاں،منشیات فروشی ہوائی فائرنگ اور ہر قسم جرائم ختم کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں