ساہیوال ہڑپہ: جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن سے یہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں اور ضلعی انتظامیہ بلخصوص مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی بے حسی غلہ منڈی ہڑپہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی
لوگوں نے زرعی اجناس کی خریدوفروخت کی بجائے منڈی میں مال مویشی باندھنے کے ساتھ خالی پڑی دوکانوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا رکھے ہیں
مارکیٹ کمیٹی کے تعینات عملہ کی ملی بھگت سے غلہ منڈی میں لوگوں نے زرعی اجناس کی خریدوفروخت کی بجائے دوکانوں کی خریدوفروخت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں سے) جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن سے یہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں اور ضلعی انتظامیہ بلخصوص مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی بے حسی غلہ منڈی ہڑپہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کسانوں کی سہولت اور بےروزگار آفراد کو بہتر روزگار کے لئے 1978/79میں ہڑپہ میں چار ایکڑ رقبہ پر بہترین منڈی تعمیر کی گئی جس میں پختہ دکانیں پھڑ چار مین گیٹ بجلی کا بہترین نظام فراہم کیا گیا لوگوں نے چند سال منڈی میں زرعی اجناس کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری رہا پھر اچانک نہ جانے انتظامیہ اور آڑھتیوں کی نیت میں کیا فتور آیا کہ مارکیٹ کمیٹی ساہیوال نے غلہ منڈی ہڑپہ سے اپنی توجہ ہٹا لی اور آڑھتیوں نے غلہ منڈی چھوڑ کر ہڑپہ کی مختلف سڑکوں پر آڑھتیں بنا لیں جو قانوناً جرم ہے کیوں کہ جس شہر میں فیڈر مارکیٹ کی قائم کردہ منڈی موجود ہو وہاں پر کوئی بھی شخص منڈی سے ہٹ کر کسی اور جگہ پر زرعی اجناس کی خریدوفروخت کا کام نہیں کرسکتا لیکن ہڑپہ کی مختلف سڑکوں پر آڑھتیں بنا کر بیٹھے یہ لوگ مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ساری صورتحال سے انتظامیہ اور یہاں سے منتخب ہونے والے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی ناظمین کی بے حسی نے غلہ منڈی ہڑپہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن سے یہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں اور ضلعی انتظامیہ بلخصوص مارکیٹ کمیٹی ساہیوال کی بے حسی غلہ منڈی ہڑپہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی
لوگوں نے زرعی اجناس کی خریدوفروخت کی بجائے منڈی میں مال مویشی باندھنے کے ساتھ خالی پڑی دوکانوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا رکھے ہیں
مارکیٹ کمیٹی کے تعینات عملہ کی ملی بھگت سے غلہ منڈی میں لوگوں نے زرعی اجناس کی خریدوفروخت کی بجائے دوکانوں کی خریدوفروخت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
