ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے شہر کو خوبصورت بنانے اورپارکوں میں بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے شہر کو خوبصورت بنانے اورپارکوں میں بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پی ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارکوں اور گرین بیلٹس میں موسمی پھول لگائیں-انہوں نے یہ بات پی ایچ اے کے دفاتر کا دورہ کرنے کے بعد ایک خصوصی اجلاس میں کہی جس میں ڈائریکٹر جنرل محبوب احمد نے انہیں بریفنگ دی -اس موقع پر اے ڈی سی فنانس یاسر فرید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے اللہ یار بھٹی بھی موجود تھے -ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی ایچ اے کو اضافی وسائل کی دستیابی میں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی اور انہیں پی ایچ اے کو مزید بیلدار وں کی فراہمی کا بھی یقین دلایا- اس سے پہلے اپنی بریفنگ میں ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد نے بتایا کہ پی ایچ اے شہر میں 29پارکوں اور 15کلومیٹر سے زائد گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کی ذمہ دارہے لیکن محدود وسائل اور نفری کی شدید کمی کی وجہ سے صرف 8پارکوں کا انتظام کر رہی ہے جس میں 3نئے پارک بھی شامل ہیں جبکہ صرف2کلو میٹر گرین بیلٹ کو ھی ٹھیک کیا جا رہا ہے -انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کی سالانہ آمدن صرف8کروڑ روپے ہے جس کا زیادہ تر حصہ تنخواہوں میں صرف ہو رہا ہے -ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کے انٹری پوائنٹس اور دونوں اوور ہیڈ برجز کی تزئین و آرائش کے لئے ایک جامع سکیم بھی تیار کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں