گلگت (پ ر)AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہا کہ گلگت شہر کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کے پابند ہونگے، کسی بھی ہوٹل میں آگ بجھانے والے آلات نصب نہیں ہوگا ہوٹل سیل اور مالک پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا، آلات کی تنصیب کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز کریک ڈاون کے موقع پر ہوٹل مالکان کو احکامات دیتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ شہر کے مصروف شاہراہوں سے بلڈنگ مٹیرئیل کو ہنگامی بنیادوں پر ہٹارہے ہیں پارکنگ میں خلل ڈالنے والے فٹ پاتھ مافیا کو معاف نہیں کریں گے شہر کی صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کردئے ہیں۔ بدھ کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی،ایم سی فورس اور پولیس جوانوں کے ہمراہ جوٹیال بس سٹینڈ، سپریم اپیلیٹ کورٹ بازار، پبلک چوک، اور جوٹیال کینٹ ایریا میں ہوٹلوں بڑے پیمانے پرہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، مہان خانوں اور مسافر خانوں میں چھاپے مارے، دورا ن چھاپے ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے اآلات کی غیر موجود گی پر 4 ہوٹلو ں کو سیل کردیا ہے۔ دو درجن سے زائد ہوٹل مالکان کونوٹسز دئے ہیں کہ 24 گھنٹے اند ر اند ر آلات نصب کرے،انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈروں کے لیکجز واقعات و حادثات کی وجہ سے لاکھوں مالیت کے املاک کا نقصان ہوا ہے اس لئے ہوٹل مالکان آگ بجھانے والے معیاری اور ملٹی پرپزکے حامل آلات کی تنصیب یقینی بنائیں تاکہ زیادہ نقصان سے بچا جاسکے، انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کے تجارت کرنے تاجروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری آگ بجھانے والے آلات کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی لہذا معیاری اور ملٹی پرپزکے حامل آلات کی خریدوفروخت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے شہر میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی لیکیجز کی وجہ سے رونماہونے والے حادثات کے تدارک کیلئے ایڈ منسٹریٹرگلگت کو حکم دیا ہے کہ وہ شہری حدود میں موجود ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف یقینی بنائیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل انسپکشن ٹیم کوخصوصی حکنامہ جاری کیا ہے کہ وہ روزانہ کے بنیادوں مارکیٹ چیکنگ کے دوران ہوٹلوں میں فائر اسٹنگوشرز کی تنصیف یقینی بنائیں۔ بدھ کے روز کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے۔
