اس موقع پر تاجر برادری نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران شاہد کو کاروباری مشکلات سے آگاہ کیا۔
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک پلان کے تحت ہیوی گاڑیوں کو شہر سے باہر روکنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد اور متحدہ انجمن تاجران کے درمیان مذاکرات میں شہریوں کی وسیع تر مفاد کے تحت حوراکی اشیاء لانے والے گاڑیوں کو محسوس اوقات میں شہر کے اندر گاڑیوں کی داخلے کی اجازت دی۔متحدہ انجمن تاجران کے صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی ،چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی شاہ وزیر ،جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس غلام قباز خان ،آٹا گھی چینی ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان بنگش ،چنگچی رکشہ ایسو سی ایشن کے اسرار خان اور ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر بحتیاز خان ،ملک حشمت علی خان ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کو کاروباری مشکلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سلیم ریاض ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء حسن اور ڈی ایس پی ریاض خان خٹک بھی موجود تھا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عمران شاہد کا کہنا تھا ۔کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل میں شہری تعاون کریں ۔تاکہ آمدرفت میں آسانی کے ساتھ بہتر طریقے سے تاجر برادری اپنے کاروباری سلسلے کو بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہریوں کی وسیع تر مفاد کے تحت بڑی گاڑیوں کو دن کے مخصوص اوقات میں شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی۔جس پر تاجروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کا شکریہ ادا کیا۔اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
