مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Spread the love

صفدر خان باغی کی ایس ڈی او گلبرگ سہیل محمد سے اہم ملاقات

ملاقات میں بجلی کی طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل  میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی کی ایس\ ڈی او گلبرگ سہیل محمد سے اہم ملاقات۔ملاقات میں نوتھیہ آباد،گلبرگ ،سول کواٹرز فیڈرز پر بجلی کی طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ایس ڈی او گلبرگ پیسکو جناب سہیل محمد نے بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ اج بروز بدھ سے بجلی کے طویل دورانیہ ختم کر دئیے جائے گا اور بجلی لوڈ شیڈنگ عام معمولات کے مطابق ہوگی.ایس ڈی او گلبرگ نے نوتھیہ آباد، گلبرگ اور سول کواٹرز فیڈرز کے حوالے بتایا کہ آنے والی گرمیوں سے قبل ٹری ٹریننگ کا کام مکمل ہوچکا ھے جبکہ نیا فیڈرز نوتھیہ ٹو کی بائی فرکیشن ،نودیہہ بایاں ،ڈھیری جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاور کپسٹر بجلی پاور کو کنٹرول کرنے کے لئیے خستہ ٹوٹ پھوٹکے شکار ھونے والی بجلی کی ایچ ٹی ،ایل ٹی اور واپڈا کیبل کے ساتھ مختلف اسپین پر بھی مرمتی کام بڑے تیزی سے جاری ہے۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا مسلم لیگ ق صفدر خان باغی نے ایس ڈی او پیسکو گلبرگ سہیل محمد ،ایکس ای این کینٹ ،ایس ای پشاور بمعہ سٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کی کاوشوں پر انکی اعلٰی انتھک خدمات کو سراہتے ہوئے کہا خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ نوتھیہ آباد ،گلبرگ ،سول کواٹرز کی غیور عوام کو باقاعدگی سے بجلی کا بل جمع کرتے ہیں تو پیسکو حکام بجلی کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ عوام پیسکو کی جانب سے بجلی کی بنیادی سہولیات سے مستفید اور فائدہ اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں