پیر سید بشیر احمد خورشید رحمتہ اللہ علیہ کو تحریک پاکستان کی کاوشوں میں اپنی خدمات سر انجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تحریک پاکستان کے شرخیل راہنماء اور آزادی کشمیر تحریک کے صف اول کے مجاہد سلسلہ سہروردی کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید رحمت اللہ علیہ کی بر صغیر کے مسلمانوں کو انگریز اور بنیا سامراج کے ظالمانہ استحصال سے آزاد کروا کر آزادی کی نعمت سے ہمکنار کروانے کی بےمثال انتھک جدوجہد کو سلام پیش کرنے کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت کی طرف سے کارکنان تحریک پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا.اس سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاھور میں منقعد ھوئی. جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نےتحریک پاکستان کے روشن ستارے حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کا ایوارڈ ان کے روحانی جانشین اور بڑے بیٹے مرد مجاہد صاحبزادہ پیر سید صفی اعظم چن پیر نے وصول کیا. اس موقع پر سید چن پیر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق کی خدمت اور راہنمائی ان کا خاندانی شیوہ ھے . یہ امر قابل فخر ھے کہ پیر سید بشیر احمد خورشید کے فرزند مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کے چئیرمیںن صاحبزادہ سید لخت حسنین کو بھی ان کی عالمگیر انسانی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں