مرد وعورت کیلیے تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے،دیویا دوبے

Spread the love

تعلیم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔بانی نیشنل اسٹوڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن

ممبئی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والی نیشنل اسٹوڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بانی دیویا دوبے نے کہا کہ مرد و عورت کے لیے تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تعلیم سے ہی نوجوان نسل اگے جا سکتی ہیں تعلیم وہی راستہ ہے جس کی وجہ سے انسان کامیابی و کامرانی کی طرف گامزان ہو سکتا ہے تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ انکو درپیش مسائل و مشکلات پر توجہ دینا بھی بہت ضروری ہے لیکن اج کے معاشرے میں بہت ایسے مرد و خواتین موجود ہے جو غربت کی وجہ سے تعلیم جیسی نعمت سے محرومی کا شکار ہے نیشنل اسٹوڈنس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بانی دیویا دوبے نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے پر بھرپور توجہ دیں اور ساتھ ساتھ تعلیم سے محروم طبقے کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تا کہ ہر فرد تعلیم حاصل کر سکے اور تعلیم کی محرومی سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں