شعبہ آئی آر میں قبائیلی ضلع اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کے افسران نے لیکچر دئے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں طلبہ و طالبات کی آگاہی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ورکشاپ انعقاد کیا گیا، شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں قبائیلی ضلع کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان ست تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے آگاہی سیشن میں شرکت کی،الیکشن کمیشن کے افسران،سینئر پبلک ریلیشن آفیسر سہیل احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور سید ظہور شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جینڈر افئرز مس حنا خان نے آگہی لیکچر دئے،شعبہ آئی آر کے فیکلٹی ممبران بھی سیشن میں موجود تھے،طلبہ و طالبات کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالہ سے مختلف مراحل بارے آگاہی دی گئی،اور انہیں بتایا گیا، کہ انکے تعاون سے اس مرحلے کے انتخابات اور آنیوالے عام انتخابات میں ٹرن آوٹ میں اضافہ ممکن ہےء،اس حوالہ سے اساتذہ اور طلبہ و طالبات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ووٹ رجسٹریشن کے علاوہ ووٹ ڈالنا نہایت ضروری ہے۔تاکہ ملک میں صحیح اور حقیقی معنوں میں ایک پائیدار جمہوری نظام تشکیل پاسکے،طلبہ وطالبات میں تشہیری و معلوماتی مواد بھی تقسیم دئے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ ان بروشرز کو اپنے فیملی اور دوستوں میں تقسیم کریں تا کہ سب کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں آگاہی ہو جائے،طلبہ و طالبات الیکشن کمیشن کے سفیر بن کر اس اہم قومی ٹاسک کو بطریقہ احسن انجام دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ آج کل کے طلبہ و طالبات کے پاس سوشل میڈیا کا بہترین پلیٹ فارم موجود ہے اور جس کے ذریعے وہ الیکشن کمیشن کا پیغام عوام تک پہنچا سکتے ہئیں،الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت یقینی بناے کے لئے کوشاں ہے۔ہم سب کو مل جلکر بالخصوص خواتین کی ٹرن آوٹ بڑھانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئے۔تعلیمی اداروں میں ووٹر آگاہی مہم پشاور کے علاوہ تمام اضلاع میں یکساں طور پر شروع کیا گیا ہے۔جہاں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں سرگرم عمل ہیں، آگاہی مہم کے ذریعے طلبہ و طالبات کے ذریعے الیکشن کمیشن کا پیغام احسن طریقے سے معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچائی جائیگی۔طلبہ وطالبات کو ووٹ کی اہمیت اور اغراض و مقاصد پر
تفصیلی روشنی ڈالی گئی، طلبہ و طالبات پر زور دیا گیا کہ وہ خواتین، اقلیتوں،افراد باہم معذوری اور تمام محروم طبقات کی انتخابی عمل میں نشرکت کو یقینی بنانے کے لئے طالبات متحرک کردار ادا کریں۔اس موقع پر طلبہ وطالبات کی دلچسپی کے لئے پولنگ ڈے کے حوالہ سے عملی تجربہ بھی کیا گیا،طلبہ وطالبات نے اس میں بڑی دلچسپی لی،آخر میں طالبات کے لئے سوالات کا سیشن بھی رکھا گیا،جن کے تفصیلی جوابات دئے گئے، پروفیسر ضیاء نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سٹوڈنٹس آگاہی مہم کو سراہا۔اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
