اسلاف کی حیات طیبہ کی پیروی حیات جاودانی حاصل کرنے کا ذریعہ ھے,سید لخت حسنین

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) اسلاف کی حیات طیبہ کی پیروی حیات جاودانی حاصل کرنے کا ذریعہ ھے. انسانیت سے لگاو خوشنودی الہی کے حصول کا زینہ ھے.اکابرین کی عظمت کا اعتراف زندہ قوموں کا شیوہ ھے. ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چئیرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین نے تحریک پاکستان کے جانباز راہنما پیر سید بشیر احمد خورشید کی تحریک آزادئ وطن میں گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر کارکنان تحریک پاکستان کا گولڈ میڈل ملنے پر مرکزی جامع مسجد آرائیاں سوھدرہ میں ایک تہنیتی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کہ مخلوق کی خدمت سادات کا شیوہ ھے دین کی ترویج دکھی انسانوں سے محبت اور ظلم کے خلاف شیشہ پلائی دیوار بن جانا ہماری تربیت کا حصہ ھے اور حکومتی اداروں کی جانب سے اعتراف عظمت مالک کائنات کی طرف سے قبولیت کی دلیل ھے. اس موقع پر ممتاز روحانی پیشوا پیر سید صفی اعظم چن پیر، مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور، پاجیکٹ ڈائریکٹر امجد محمود صدیقی، مینجر ایڈمن واجد نعیم، پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک اور دیگر زعماء بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں