جمہوریت کے استحکام کےلئے ووٹ ڈالنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
بنوں(نمائندہ رحمت اللہ شباب)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق آج ضلع بنوں میں جناب عنایت اللہ خان وزیر ریجنل الیکشن کمشنر بنوں ڈویژن اور جناب حبیب الرحمن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بنوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈومیل بنوں میں آگاہی مہم پروگرام کے موقع پر کالج کے پروفیسر صاحبان اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے ٍاور جمہوریت کے استحکام کےلئے اہل اُمیدواروں کو ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی شہری کاقومی فریضہ ہے ۔ اس ضمن میں رجسٹریشن آفیسر حبیب الرحمن خٹک نے ضلع بنوں کے عوام الناس سے اپیل کی کہ آئندہ آنے والے عام انتخابات میں اپنے حق راہِ دہی کو استعمال کرنے کےلئے اپنے موجودہ یا مستقل پتہ پر اپنے ووٹ کی تصدیق کو یقینی بنائیں اور جمہوریت کے فروغ میں ا پنا کردار ادا کریں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2023 کے عام انتخابات کےلئے تیار ہونی والی انتخابی فہرستوں پر جاری نظرثانی کام پر معمور تصدیقی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریںتاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرست تیار ہو سکیں اور طلباء پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں۔
