وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ صفائی کا نظام درست کیا جائے۔عمائدین علاقہ
راولپنڈی(نمائندہ امبرین بلوچ)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں نواحی گاؤں کوٹ نظام اور ضلع حافظ آباد میں کچی سڑکوں کے اوپر گندگی کے ڈھیر انتظامیہ سوئی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ نظام میں روڈوں پہ گندگی کے ڈھیر اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا کوئی نمائندہ نہیں آتا اور جب بارش ہوتی ہے تو ادھر سے نماز پڑھنے کے لئے لوگوں کو گزرنے کی مشکلات ہوتی ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں اور لوگ اس گندگی سے بیمار ہو رہے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا ہے عمائدین علاقہ نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ خدارا یہ گندگی کو اٹھایا جائے اور صفائی کا نظام درست کیا جائے تا کہ عوام کو درپیش مسائل بروقت حل ہوسکے۔
