ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین کا غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین کا غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ قانون گوئی یوسف والا میں 3غیر قانونی پیٹرول پمپس اور 2آئل ایجنسیز کو سیل کر دیا گیا اور ایک پیٹرول پمپ کو پیمانہ کم ہونے پر 10جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرمیاں سرمد حسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کی ہدایت پر غیر قانونی آئل ایجنسیز کے خلاف کاروائی کی گئی ھے۔ عوام کے تحفظ کیلئے ایسے غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ایجنسیز کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کو کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ تحصیل کے دوسرے علاقوں میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں