ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں:
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے رات گئے تھانہ بہادر شاہ کے وزٹ کے دوران حوالات تھانہ،ریکارڈ تھانہ اور فرنٹ ڈیسک ریکارڈ کی چیکنگ کی۔
انہوں ایس ایچ او تھانہ ماجد اشفاق کو ہدایت کی کہ پینڈنگ درخواست ،پینڈنگ چالان کوجلد از جلد یکسو کیا جائے ۔
انہوں نے ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم ، ایس ایچ او تھانہ بہادر شاہ ماجد اشفاق اور تفتیشی آفیسران سے میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدمات کو حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے ایس ڈی پی او صدر سرکل کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ سرور چوک کا بھی وزٹ کیاجہاں پر انہوں نے ایس اوپیزکے مطابق ریکارڈ نفری اور گشت ڈیوٹی پر مامور نفری کو چیک کیا اور وزٹ رجسٹر پر تحریری نوٹ بھی دیا۔
