ہمارے محافظ اپنے خون سے پاک سرزمین کو سیراب کرتے ہیں، الطاف شاہد

Spread the love

ایس ایس پی زاہد محمودگوندل نے فرض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کیا

لندن (عارف چودھری )
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ہمارے محافظ اپنے خون سے پاک سرزمین کو سیراب جبکہ ہم وطن اپنے شہداءکوسلیوٹ کرتے ہیں۔مادروطن کاایک ایک سرفروش، فرض شناس محافظ ہماراہیرو اور ہمارا سرمایہ افتخار ہے ۔پنجاب پولیس کے زیرک ، انتھک اورنیک نام ایس ایس پی زاہد محمودگوندل نے 13فروری2017ءکولاہور میں فرض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش اورپولیس محکمے سمیت اپنے عزیزواقارب کاسرفخر سے بلند کیا ۔ایس ایس پی زاہدمحمودگوندل شہید کی شخصیت اسلامیت اورپاکستانیت کی آئینہ دار تھی ، وہ ایک پروفیشنل پولیس آفیسر تھے۔ہم وطنوں کی زندگی اورامن وامان کی حفاظت جبکہ رسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے ایس ایس پی زاہدمحمودگوندل شہید نے جو خدمات انجام دیں وہ قابل رشک اورناقابل فراموش ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ ایس ایس پی زاہد محمودگوندل سمیت ہمارے شہدءاپنے مقدس خون سے جومشعل روشن کرتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں بجھا سکتی ۔اپنے ہا ں آنیوالے سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی،ان کی شکایات پرسخت اقدامات کرنا اوراپنے محکمے میں ڈسپلن برقراررکھنا ایس ایس پی زاہدمحمودگوندل شہید کا طرہّ امتیاز تھا،جوان کی شہادت کے بعد ا س منصب پرآنیوالے آفیسرزیقینا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن پاکستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے ایس ایس پی زاہدمحمودگوندل شہید سمیت پاک فوج اوردوسری سکیورٹی فورسز کے شہداءکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ایس ایس پی زاہدگوندل شہید فاﺅنڈیشن کے عہدیداران اورارکان نے جس بینظیر مشن کاآغاز کیا ہے ،کامیابی وکامرانی ان کامقدر ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ زاہدمحمودگوندل شہیدکو مادروطن پرجان نچھاورکرنیوالے قبیلے کا سرخیل کہنا بیجا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں