بھارت نے بربریت میں برماکوبھی پیچھے چھوڑدیا،وہاںاقلیتیں بری طرح خوفزدہ ہیں
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ بھارتی باحجاب طالبہ نے حیاءکاانقلاب برپاکردیا۔مسکان خان کی خودداری اورخوداعتمادی نے انتہاپسندہندوﺅں کے مشتعل ہجوم کوپسپاکردیا ۔ بھارت میں حجاب کیخلاف مہم کے باوجود مسلمان بیٹیوں نے حمیت ،جرا¿ت اور بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے کی دھجیاں بکھیردیں۔انتہاپسندہندوﺅ ں کے ہجوم کاسامناکرتے ہوئے ایک باوقار اورباحجاب مسلمان طالبہ کانعرہ تکبیر بلندکرنامصلحت پسندمسلم حکمرانوں کوجھنجوڑنے کے مترادف ہے۔آرایس ایس کے حامی باہر کی نسبت اندرسے زیادہ کالے اورتاریک راہوں پرگامزن ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارت کا حکمران طبقہ خوداپنے ہاتھوں سے تعصب ،تشدد اورنفرت کی بھڑکائی آگ میں جل جائے گا۔بھارت نے بربریت میں برماکوبھی پیچھے چھوڑدیا،وہاںاقلیتیں بری طرح خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندہندوﺅں کے اڑائے کالے چھینٹوں سے بھارت کا چہرہ مزید سیاہ ہوگیا۔جس طرح بھارت کے انتہاپسند ہندو مسلمان بیٹیوں کے حجاب نوچ رہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے،اقوام متحدہ میں دم ہے توان فسطائی ہتھکنڈوں کیخلاف آواز اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی مقتدرقوتوں کوبھارت کی سخت بازپرس کرناہوگی ورنہ وہاں مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں کے لوگ بھی اپنی بقاءکیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت مختلف اقلتیں ہردن یوم سیاہ منانے پرمجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیچڑ میں کھڑے آرایس ایس کے انتہاپسند دوسرو ں پرکیچڑہی اچھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مکار مودی سرکار نے انتہاپسندہندوﺅں کوفری ہینڈدے دیا ،اگرعالمی ضمیرنے فوری اورسخت ایکشن نہ لیاتو انسانیت کاوجودخطرے میں پڑ جائے گااوربھارت میں ہزاروں بیگناہ انسان موت کی آغوش میں چلے جائیں گے۔
