اناڑی وزیراعظم کے قابل ستائش کارنامے

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
ماضی قریب میں وطن عزیز کے حکمران کو بہت تجربہ کار اور معاشی امور میں ماہر سمجھا جاتا رہا یا اس طرح کا بیانہ بنایا گیا کہ یہ معاشی ماہر حکومتیں ہیں۔ اور صرف وہی مخصوص حکمران معشیت کو سنبھال سکتے ۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان کو کھلاڑی ہونے کی وجہ سے سیاست اور معیشت میں دونوں میں اناڑی سمجھا جاتا ہے یا دیدہ دانستہ یہ رائے عامہ بنائی گئی ہے لیکن حقائق اس کے بر عکس ہیں ‏ائیے دیکھتے ہیں کیسے عمران خان نے ان تجربہ کاروں اور ماہر معاشیات کی معاشی غلطیوں کا ازالہ اپنی حکومت میں انتہائی فہم و فراست سے کیا ہے۔ اور انتہائی مشکل معاشی صورتحال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
ن لیگی حکومت نے 2016 میں قطر کے ساتھ 15 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا جس میں دس سال کےلیے قیمت بھی مقرر کر دی گئی جو 13.37 فیصد پر برینٹ تھی۔ ‏حکومت کو 170 ملین ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ دینا پڑتا تھا ۔
اس سے ملک کو معاشی طور پر کافی نقصان بھی ہوا اور شاہد خاقان عباسی کی ذات کی الزامات کی زد میں ائی ۔ عمران خان نے حکومت سنبھالی تو انھوں نے اس قدر مہنگے معاہدے پہ نظرثانی کا اعلان کر دیا۔‏کیونکہ اس معاہدے کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر اضافی بوجھ پڑھ رہا تھا ن لیگ کی تجربہ کار حکومت کا یہ معاہدہ ری شیڈول ہوا اور قطر سے دس سالہ نیا معاہدہ طے پایا جس کے تحت 10.2 فیصد برینٹ مقرر کی گئی ، لیٹر آف کریڈٹ بھی 170 ملین سے آدھا کر کے 84 ملین پہ طے ہوا اور یوں 31 فیصد سستا معائدہ کر دکھایا اس نا اھل نے جس سے ملک کو دس سال میں تین بلین ڈالر کا منافع ہونا ہے ‏جو ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا خاقان عباسی صاحب تو اس قدر تجربہ کار تھے کہ اینگرو گروپ کا کیمیکل ٹرمینل 27 ملین روپے یومیہ پر 15 سال کے لیے کرائے پر حاصل کیا گیا جبکہ اناڑی نےپورٹ قاسم پر پہلے سے ایل پی جی کا غیر استعمال شدہ ایل پی جی ٹرمینل استوا کیا ‏جو صرف 30 سے 40 ملین روپے کی لاگت سے ایل این جی کی درآمد کےلیے کارآمد بن گیا
پیپلز پارٹی نے ترک کمپنی کارکے کے ساتھ 2009 میں رینٹل پاور پلانٹ کے ساتھ 564 ملین کا معاہدہ کیا جس کو ن لیگ عدالتوں میں لے کر گئی افتخار چودھری جب جیف جسٹس تھے تو یہ معاہدہ منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا متاثرہ کمپنی اعالمی عدالت انصاف میں چلی گئ اور آخر کار 2013 میں کیس جیت لیا جس سے پاکستان پہ 1.2 بلین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد ہوا۔ اس کوتاہی کی زمہ داری کوئی لینے کو تیار نہیں
اگر کچھ افراد کو اس ساری مشق میں کچھ فایدہ پہنچا ہو تو وہ الگ بات ۔ پھر جب بقول اپوزیشن اور کچھ صحافیوں کے ایک اناڑی نے حکومت سنبھالی تو اس نے کمپنی سے مزاکرات کی داغ بیل ڈالی اور بات چیت شروع کی لیکن کمپنی نے کسی نئے معاہدے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کو انویسٹمنٹ سے ڈبل رقم جرمانے کی صورت میں مل رہی تھی۔‏آخر کار وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر سے رابطہ کیا اور سفارتی پریشر کا استعمال کیا۔ سفارتی محاذ کا استعمال کیا انھوں نے پاکستان کی معاشی حالت کے پیشِ نظر ترک صدر کو کمپنی سے جرمانہ ختم کرنے کی سفارش کی ترک صدر کو پاکستان کی معاشی حالات کے بارے میں بتایا۔‏بالآخر عمران خان کی سفارتی کوششوں سے پاکستان کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی اور تجربہ کاروں کا یہ جرمانہ ایک اناڑی سیاست دان نے معاف کروا دیا ۔ اور یوں ملک کو ایک بڑے معاشی نقصان سے بچا لیا
اسی طرح تجربہ کاروں نے ریکوڈک پروجیکٹ میں بی ایچ پی کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے تحت پاکستان کا منافع کا صرف 25 فیصد حصہ یعنی شئیر ملنا تھا ۔ یوں ‏ایک دفعہ پھر بات عدالت پہنچتی ہے اور اتفاق سے یہ معاہدہ کینسل کرنے کا سہرا بھی افتخار چودھری صاحب کے سر سجتا ہے۔ معاہدے کی اس وقت کی اصلی فریق گولڈ بیرک 2012 میں پاکستان سے کیس جیت جاتی ہے اور کیس آگے بڑھاتی ہے۔ اس کے چند سالوں بعد وہ کمپنی بھی ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیتی ہے‏جو 11 بلین ڈالر کا ہوتا ہے۔ 2018 میں جب ایک بقول کچھ دانشوروں کے ایک اناڑی کی حکومت آتی ہے تو وہ عالمی عدالت سے وقت لیتا ہے اور کیس کو مضبوط کرتا ہے ۔ دلائل کی بنیاد پہ عدالت 2019 میں جرمانہ آدھا کر دیتی ہے جو چھ بلین ڈالر بنتا ہے لیکن اناڑی تو اناڑی ہوتا ہے۔‏وہ کمپنی کو دوبارہ اپروچ کرتا ہے اور آخر کار طویل مذاکرات کے بعد نہ صرف سارا جرمانہ معاف کروا دیتا ہے بلکہ منافع کے پورے 50 فیصد شیئر کے ساتھ نیا معاہدہ بھی کر ڈالتا ہے۔
پتہ نہیں یہ کیسا اناڑی ہے جو نہ صرف پاکستان کو بیرونی مشکلات سے نکال لیتا ہے‏بلکہ اپنے ملک میں پرائیویٹ کمپنیوں سے ہوئے کئی مہنگے معاہدے ریوائز کر چکا ہے۔ جن غیر ملکی دوروں پہ تجربہ کار کروڑوں لگاتے تھے وہاں یہ لاکھوں میں کام چلا لیتا ہے ۔ پتہ نہیں اس کا ہر دورہ تجربہ کاروں کے دوروں سے آدھی قیمت میں ہی کیوں پڑتا ہے۔ ‏مجھے تو یہ بلکل ہی اناڑی لگتا ہے۔ اب دیکھیے نا جو موٹروے فی کلومیٹر ن لیگ 37 کروڑ دو لاکھ میں بناتی تھی وہی موٹروے یہ اناڑی ہر چیز مہنگی ہونے کے باجود 17 کروڑ میں فی کلومیٹر بنا رہا ہے۔ کیسے یہ اناڑی بنا رہا ہے حقائق یہ بتا رہے کہ یہ اناڑی حکمران تجربہ کاروں سے بہت بہتر انداز میں پاکستان کے لیے کام کر رہا کیوں کہ یہ اناڑی پاکستانی قوم کے لیے پاکستان کے لیے کرنا چاہتا ہے
اس ماڑی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کچھ کڑوے ضرور ہیں یہ کرواہٹ ہی پاکستان جیسے معاشی مریض کو شفا دے رہی ہے اس قوم کو یہ کڑواہٹ شفا دے رہی ہے موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ہر پاکستانی واقف ہے سوائے ان کے جن کی آنکھوں پر بعض کی عینک لگی ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں