چیچہ وطنی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے تھانہ شاہ کوٹ کا دورہ کیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں : چیچہ وطنی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے تھانہ شاہ کوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل ساجد محمود گوندل ، ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ ملک غلام عباس بھی موجود تھے۔ڈی پی او ساہیوال صادق بلو چ نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کے مدعیان کو طلب کرکے تفتیشی افسران سے پراگرس رپورٹ طلب کی۔انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا ئے، گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے ڈی ایس پی چیچہ وطنی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا،علاوہ ازیں انہوں نے تھانہ کاریکارڈ بھی چیک اور وزٹ رجسٹر پر تحریری نوٹ دیا۔ انہوں نے تھانہ شاہ کوٹ میں زیر تعمیر مسجد کے تعمیراتی کام کو چیک کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں